[ad_1]

اگلی مردم شماری کیلئے فیلڈ ورک فروری تا مارچ ہوگا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مردم شماری پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اگلی ملک گیر مردم شماری کے لیے فیلڈ ورک یکم فروری سے چار مارچ 2023ء تک کیا جائے گا۔

اجلاس کو آگہی دی گئی کہ مردم شماری کے لیے نادرا دسمبر تک ایک لاکھ چھبیس ہزار ٹیبلٹس فراہم کرے گا، پوسٹ شماری سروے کے نتائج تیس اپریل تک الیکشن کمیشن کے حوالے کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اگلے عام انتخابات اسی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *