[ad_1]

کراچی میں آج بھی بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

بارش کے سبب شہر کا موسم یکدم تبدیل ہوگیا اور ٹھنڈی ہواؤں کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی آئی چندریگر روڈ، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، کلفٹن، گلشن اقبال اور سہراب گوٹھ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔

محکمۂ موسمیات میں آج بھی شہر میں ہلکی بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *