[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے آج سے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔

وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستے بند کرنے کے خلاف حکومت نے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رات گئے اہم اجلاس ہوا، جس میں ممکنہ راستوں کی بندش کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پرویز خٹک، شیخ راشد شفیق، عامر کیانی، علی امین گنڈا پور اور ملک عامر ڈوگر سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ تک روڈ بند کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہو گی۔

سیکیورٹی اداروں کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ روڈ کو کسی بھی طرح بند نہیں کیا جا سکتا۔ رینجرز، ایف سی اور پولیس مارچ کرے گی۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے خبر دار کیا ہے کہ اسلام آباد میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جن سیاسی کارکنان کی شناخت اور مقدمات درج ہیں ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے راستے کھلے رکھے جائیں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے راستوں کی نگرانی کریں گے، سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی صورتحال جاننے کیلئے پکار 15 پر کال کریں۔ 



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *