[ad_1]

عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر 72 گھنٹوں بعد بھی درج نہ ہوسکی، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر 72 گھنٹوں بعد بھی درج نہیں ہوسکی، انصاف کا تقاضا ہے مدعی کی منشاء کے مطابق ایف آئی آر درج ہو۔

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ان کی کانپیں کیوں ٹانگ رہی ہیں، شہباز شریف کہتے ہیں کمیشن بنا دیتا ہوں جو حقائق کی جانچ پڑتال کرے گا، جن اداروں نے تفتیش کرنی ہے ان پر شہباز، رانا ثنا اللّٰہ کا افسر بیٹھا ہوگا، کیا اس صورت میں ہمیں انصاف مل سکتا ہے؟

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو ظالموں کا قتل کرنے کا منصوبہ تھا وہ ناکام ہوگیا ہے، اسپتال سے رخصت ہوتے ہوئے عمران خان نے کہا ’سن لو بزدلوں منگل سے مارچ شروع ہوگا، مارچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں گولیاں مار کر روکا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے کہا ہے کہ زخمی حالت میں بھی اسلام آباد پہنچوں گا۔‘

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتخابات سے یہ کیوں کترا رہے ہیں، ضمنی انتخاب کے نتائج اور عوام کا عزم یہ دیکھ چکے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *