[ad_1]

عمران خان چندے کے پیسے سے بنے اسپتال کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کر رہا ہے، پرویز رشید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چندے کے پیسے سے بنے اسپتال کو عمران خان اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں پرویز رشید نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال سرکار کی دی گئی زمین اور عوام کے دیے چندوں سے تعمیر ہوا، شوکت خانم اسپتال صدقے اور زکوٰة سے اخراجات پورے کرتا ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان شوکت خانم اسپتال کو ذاتی جاگیر سمجھتا ہے، سیاست کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پست ذہنیت کی کوئی دوسری ایسی مثال پاکستانی سیاست میں دستیاب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

عمران خان لاہور میں اپنے گھر زمان پارک منتقل ہوگئے جہاں وہ قیام کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *