ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جس مذہبی جنونیت کو ابھارا آج وہ خود اس کا شکار ہوگئے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ آج سے 4 سال پہلے مذہبی جنونیت کی وجہ سے مجھ پر بھی ایک نوجوان نے حملہ کیا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ماضی میں اپنے مخالفین کیلئے بد ترین زبان استعمال کی تھی۔

پی ٹی آئی نے میرے خلاف مذہب کارڈ استعمال کیا تھا، عمران خان نے جس مذہبی جنونیت کو ابھارا آج وہ خود اس کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام جسے ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجتے ہیں وہ محب وطن ہوتے ہیں لیکن نفرت پرمبنی سیاست کریں گے تو انتہا پسندی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *