امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومتوں کی لڑائی سیاست اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔ 

لاہور سے اپنے بیان میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ تشدد اور سیاسی انتہا پسندی معاشرے میں مزید بگاڑ پیدا کرے گی۔ سابق وزیراعظم پر حملے سے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا۔ 

انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے قومی معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ سیاسی جماعتیں اور ان کے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔ 

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ادارےاپنی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو ہی ملک آگے بڑھے گا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *