[ad_1]

فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

عمران خان پر گزشتہ روز ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے مظاہرہ  کیا گیا، دو گھنٹے کے بعد شارع فیصل پر ٹریفک کو مکمل بحال ک ردیا گیا۔

بلوچ کالونی سے میٹرو پول آنے والی سڑک پر ٹریفک بحال کردیا گیا، جبکہ میٹرو پول سے بلوچ کالونی جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک بحال ہوگیا۔

اس سے قبل جناح اسپتال موڑ پر پولیس کی جانب سے  مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا، مظاہرین کو منشتر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس نے خواتین مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی ضلع جنوبی اسد رضا کا کہنا ہے کہ پولیس نےخواتین سمیت 20 سے زائد کارکنان کو حراست میں لیا، گرفتار افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث شارع فیصل کا جناح اسپتال موڑ سے میٹرو پول جانے والا ٹریک مکمل بند ہوگیا تھا، بلوچ کالونی سے نرسری جانے والی سڑک کو  بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

پولیس کی بھاری نفری اور کارکنان آمنے سامنے آگئے تھے، مسیحی قبرستان کے قریب پولیس کے حصار سے خواتین مظاہرین عائشہ باوانی کالج کی طرف روانہ ہوگئی تھیں۔

سینئر سپرینٹینڈنٹ پولیس ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر ممکنہ گڑبڑ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

عبدالرحیم شیرازی کے مطابق جمشید ٹاؤن کے متعدد ایس ایچ اوز کی نگرانی میں پولیس تعینات کی گئی ہے جبکہ اس موقع پر ہیڈ کوارٹر سے اینٹی رائٹ کا عملہ بھی ساز و سامان کے ساتھ پہنچا دیا گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *