[ad_1]

عمران خان کی زیرِ صدارت اسپتال میں اہم پارٹی اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے زخمی چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت شوکت خانم اسپتال لاہور میں کچھ دیر بعد پارٹی اجلاس ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، عمران اسماعیل، ریاض فتیانہ، زلفی بخاری، کامران بنگش، سینیٹر علی ظفر، فخر امام، شیریں مزاری، سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر شوکت خانم اسپتال پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی بھی شوکت خانم اسپتال آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اسپتال کے باہر موجود ہے۔

عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے کارکنوں نے ہاتھوں میں گلدستے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اپنے صاحبزادے، سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے ہمراہ شوکت خانم اسپتال پہنچ گئے۔

پرویز الہٰی اور مونس الہٰی عمران خان کی خیریت دریافت کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان بھی شوکت خانم اسپتال پہنچے جہاں باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ عمران خان کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو بہت شدید زخم آئے ہیں،وہ معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، ان پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

بابر اعوان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی دونوں ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں، ان سے میری ایک گھنٹہ تفصیلی گفتگو ہوئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *