[ad_1]

تصاویر بشکریہ ANF
تصاویر بشکریہ ANF

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں کارروائی کر کے 3 کنٹینر سے 3 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر متحدہ عرب امارات بھیجنے کے لیے بک کیے گئے 3 مختلف کنٹینرز کی تلاشی کے دوران 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی گولیوں کا مجموعی وزن 65 کلو گرام ہے۔

کراچی سے UAE کیلئے بک 3 کنٹینرز سے 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد

اس سلسلے میں اے این ایف نے کراچی کے رہائشی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع چمن میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 5220 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا۔

کراچی سے UAE کیلئے بک 3 کنٹینرز سے 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد

اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی کے دوران خیبر کے علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں سے 20 کلو چرس برآمد کی گئی۔

ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *