ریحام خان – فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سابق وزیراعظم پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی جماعت کے دیگر اراکین پر فائرنگ حیران کن اور قابلِ مذمت ہے۔

ریحام خان نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہمارے سیاستدانوں کے لیے عوامی اجتماعات کی سیکیورٹی یقینی بنائی جانی چاہیے۔

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے اللّٰہ والا چوک پر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی۔

فائرنگ کے اس واقعے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہوگئے، ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں پیر پر گولی لگی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ان کی جماعت کے دیگر رہنما بھی زخمی ہوئے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.