چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو نئے مواقع فراہم کرنے کی بنیادی پالیسی جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم پاکستان نے اپنے دورے کے دوران چینی صدر اور چینی ہم منصب سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر چینی صدر  نے کہا کہ پاکستان کے مالی استحکام کے لیے چین اپنی بھرپور کوشش جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے اپنی علاقائی سفارتکاری میں پاکستان کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔

صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین، پاکستان کے ساتھ ہر قسم کا اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے کے فوری اپ گریڈ کیلئے پاکستان چین مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے معیاری زرعی مصنوعات کی مزید درآمد کا خیرمقدم کریں گے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *