[ad_1]

اعتماد ہے مارشل لاء نہیں لگے گا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اللّٰہ نہ کرے مارشل لا جیسی صورتحال ہو، اعتماد ہے کہ مارشل لا نہیں لگے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فوج اپنے آئینی کردار میں واپس جاچکی، ادارہ ماضی سے سبق لے کر اپنے وقار کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فلمی ڈائیلاگ بولا، لانگ مارچ شارٹ مارچ ہوچکا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان کی آپس میں لڑائیاں شروع ہوچکی ہیں، یہ پہنچے تو سہی اسلام آباد، دیکھ لیں گے، اس کو خواہشات پوری ہوتی نظر نہیں آرہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ابن الوقت شخص ہے، اس پر اعتبار کرنا غلطی ہوگی، جو اس کے محسن تھے یہ ان کو گالیاں دیتا ہے، اس پر تو گھر والے اعتبار نہیں کریں گے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے یہ چاہتا ہے، پرسوں اس نے بیان دیا کہ اسٹیلشمنٹ سے رابطے ہیں، جس چیز کو عمران کے رابطے کہا جا رہا ہے وہ ایک شادی پر ملاقات تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *