امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا تماشہ غریب کی بہتری کیلئے نہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں تاحال انتخابی اصلاحات نہیں کرسکیں، حکمران نہیں چاہتے عام پڑھا لکھا نوجوان آگے آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان سچ کے ذریعے جھوٹ پر مبنی بیانیے کو شکست دیں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ احتساب کے پر کاٹ دیے گئے، ہر طرف ظلم و جبر ہے، انصاف کے دروازے غریبوں پر بند ہیں، پیسوں کے بغیر کوئی عدالت نہیں جاسکتا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *