فوٹو بشکریہ شرجیل انعام میمن / ٹوئٹر

صوبائی وزير ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے باسیوں کے لیے خوشخبری سنادی۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر ٹرانسپورٹ اور اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کی بسوں کی تصاویر شیئر کیں۔ 

اپنے پیغام میں صوبائی وزیر نے تحریر کیا کہ آج ہم نے حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کے لیے ٹیسٹ ڈرائیو کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انشاء اللّٰہ اس ماہ کے آخر میں ہم عوام کے لیے مناسب بس سروس شروع کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا محکمہ ٹرانسپورٹ شہریوں کو بہترین ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *