[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ میری جان نکال لیتے اس کی پرواہ نہیں تھی، انہوں نے میری عزت پر ہاتھ ڈالا، مجھے نامعلوم جگہ لے جا کر میری ویڈیو بنائی گئی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ میرے گھر سے تلاشی کے دوران قیمتی چیزیں لے گئے، آئی او نے 2 دن بعد اپنی کسٹڈی میں مجھ سے دستخط کروایا۔
اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ میرا کیس کھولنے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سی سی ٹی وی کیمرے کو عدالت عظمیٰ اپنی تحویل میں لے۔
انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کی فارنزک کرائی جائے تا کہ معلوم ہو سکے کتنے بندے میرے گھر آئے تھے، میرے آدھے کیس کی شہادت وہ سی سی ٹی وی کیمرا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ بیک اپ بھی اٹھا کر لے گئے۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثنا اللّٰہ سرٹیفائیڈ مجرم اور جھوٹا ہے، یہ جو تم پاکستانی قوم کے سامنے بو رہے ہو وہی کاٹو گے۔
[ad_2]