اسکرین گریب

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں موبائل فون کمپنی کے 2 ملازمین کے بہیمانہ قتل کے واقعے کے خلاف احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مچھر کالونی واقعے پر کراچی پریس کلب کے باہر گزشتہ روز احتجاج کیا گیا۔

مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے احتجاج کے دوران درجن سے زائد افراد نے ریاست مخالف نعرے بازی کی گئی۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے 200 کے قریب مظاہرین کو شر پسندی کے لیے اکسانے کی کوشش کی۔

ملزمان نے مظاہرین کو اکسا کر بلوہ کروانے کی کوشش بھی کی۔

آرٹلری میدان تھانے میں درج مقدمے میں ملزمان انعام عباسی، الہٰی بخش بکک، سارنگ جویو، اعجاز سامیٹو، آزاد جتوئی، نظام نورانی، مجید لونڈ، رشید کھوسو اور ان کے دیگر نامعلوم ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *