جنگ فوٹو

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں چائنیز کنٹریکٹر کے لاکر سے رقم چوری کرنے میں ملوث آفس بوائے کو پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔

یوسف پلازہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر لاکر سے 5 لاکھ 45 ہزار چوری کرنے کے ملزم کا سراغ لگایا۔

پولیس کے مطابق ملزم چائنیز کنٹریکٹر کا آفس بوائے پچھلے 3 ماہ سے کام کر رہا تھا اور کمرے کی ایک چابی آفس بوائے جبکہ دو مزید چابیاں دو دیگر چائنیز نیشنلز کے پاس تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے کے ڈیجیٹل لاکر میں 10 لاکھ سے زائد رقم رکھی تھی جس کا پاس ورڈ صرف ایک چائنیز نیشنل کے پاس تھا۔

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

پولیس نے قوی شبہ ہونے پر آفس بوائے محمد محسن کو شامل تفتیش کیا تو اس نے سب کچھ سچ بتا دیا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ آفس کی ایک چابی اس کے پاس ہے صبح جب وہ صفائی کرنے آیا تو ڈیجیٹل لاکر کھلا ہوا تھا، ملزم نے نہایت ہوشیاری سے 5 لاکھ 45 ہزار نکال کر لاکر بند کردیا اور وہاں سے چلا گیا۔

پولیس نے ملزم محسن کو گرفتار کرلیا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.