فوٹو: فائل

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے اور ایل سی کلیئر کروانے سے متعلق اہم اعلان کردیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی آخری تاریخ ایک ماہ تک بڑھا دی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت 30 نومبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی موجودہ قیمتیں اگلے پندرہ دن تک برقرار رہیں گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 224 روپے80 پیسے برقرار رہے گی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 191روپے83 پیسے فی لیٹر رہے گی،  جبکہ لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186روپے50 پیسے برقرار رہے گی۔

اسحاق ڈار نے حکومت کے تیسرے فیصلے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کل سے 1 لاکھ ڈالر تک مالیت کی ایل سیز کلئیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت 1 لاکھ ڈالر مالیت کی ایل سیز کی تعداد 1365 ہے، اس فیصلے کے تحت ایل سیز کے 4 ہزار 400 کیسز کلئیر ہو چکے ہیں، 1 لاکھ ڈالر مالیت کی ایل سیز کلئیر ہونے سے 5 ہزار 765 کیس کلئیر ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایل سیز کے باقی 2200 کیسز بھی جلد کلئیر کر دیے جائیں گے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *