اسکرین گریب

گیس کی لیکیج کے باعث بچوں کے بے ہوش ہونے کے واقعے پر کراچی کے علاقے لیاری میں واقع اسکول پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ بات ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رفیعہ جاوید نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران بتائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اسکول پر واقعے کی وجہ سے محکمۂ تعلیم کی جانب سے جرمانہ کیا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز نے کہا کہ بچے جنریٹر کے دھویں سے نیم بے ہوش ہوئے، ان بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسکول غیر رجسٹرڈ چل رہا تھا، ابھی معلوم ہوا ہے کہ یہ کمیونٹی اسکول ہے جہاں غریب بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے، واقعے کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

دوسی جانب علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اسکول میں رکھے جنریٹر سے دھواں نکلنے کے باعث پیش آیا۔

اسپتال حکام کے مطابق 14 بچے بے ہوش ہوئے تھے جن میں سے اب 10 کی حالت بہتر ہے، 4 بچوں کو ابھی انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے۔

اسپتال حکام نے بتایا کہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، 3 سے 4 گھنٹوں میں سب بچوں کو ڈسچارج کر دیں گے، 8 بچے چائلڈ ایمرجنسی میں اور 2 بچے سول ایمرجنسی میں ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.