پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  فواد چوہدری نے کنٹینر کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف سے اپنی آخری ملاقات کی یادیں شیئر کردیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ صدف سے زیادہ جرات مند اور محنتی رپورٹرز بہت کم دیکھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایک دلیر لڑکی تھی، کل ہی عمران خان سے انٹرویو کے بعد صدف کا لاہور کی سب سے دلیر اور محنتی رپورٹر کے طور پر تعارف کروایا تو اس کی آنکھیں چمک اٹھیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کیا معلوم تھا یہ ملاقات آخری ہو گی، خدا انہیں غریق رحمت کرے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *