[ad_1]

عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو
عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو 

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ لاہور والوں نے فتنہ مارچ کو مسترد کر دیا۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینر پر ایسے ہی لڑائیاں نہیں ہو رہیں، پنجاب نواز شریف کا گڑھ ہے اور رہے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب کو کوئی غلط فہمی ہے کہ وہ خود ہی آئے تھے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز لبرٹی چوک لاہور سے اسلام آباد کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مرید کے سے آج تیسرے روز کے لانگ مارچ کا آغاز کیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *