منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے عمران خان کو 31 اکتوبر کو کراچی میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان پر طارق شفیع کے اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 62 لاکھ روپے لینے کا الزام ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 31 اکتوبر دن دو بجے ایف آئی اے کراچی آفس پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.