[ad_1]

عمران خان اسمبلی میں آئیں عزت اسی میں ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی عزت اسی میں ہے کہ وہ اسمبلی میں آئیں۔

لاہور سے جاری بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ شارٹ مارچ بن کر رہ گیا ہے، لاہور کے بعد دوسرے شہروں نے بھی مارچ مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اس لانگ مارچ کے منفی ہتھکنڈے کو جان چکے ہیں، لوگ ساتھ نہ ہوں تو ایسے ہی ناکامی ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان اسمبلی میں آئیں عزت اسی میں ہے، لانگ مارچ کے دوران آپس میں کھینچا تانی ان کی مایوسی ظاہر کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی کئی گھنٹے تاخیر کے بعد چند میل بھی لانگ مارچ نہ چل سکا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *