پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے خلاف حکومت نے  سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں پٹیشن علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کی بنیاد پر دائر کی جائے گی۔

آڈیو لیک کے مطابق لانگ مارچ میں اسلحہ بردار لائے جا رہے ہیں جس سےخون خرابے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹیشن میں سپریم کورٹ سے لانگ مارچ کے دوران ممکنہ خون خرابے سے آگاہ کیا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے درخواست کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جو جلد سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *