فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے کہا ہے کہ عمران خان اور پرویز الہٰی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

اپنے نئے بیان میں خرم لغاری کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی کی قیادت میں لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں، میرا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے رواں دواں ہے۔

خیال رہے کہ خرم لغاری نے آج صبح ہی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

خرم لغاری کا دعویٰ تھا کہ پی ٹی آئی کے 4 دیگر ایم پی ایز بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.