[ad_1]
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے فوج کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو دیے گئے جواب پر تبصرہ کیا ہے۔
مریم نواز شریف نے لندن میں ایک صحافی کی جانب سے پاک فوج کی پریس کانفرنس سے متعلق سوال کیا۔
صحافی کا مریم نواز سے پوچھنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان کو جھوٹا قرار دیا ہے، اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گی۔
اس سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا اس بات پر کسی کو شک ہے کہ عمران خان جھوٹ بولتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم کے ہمراہ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کی تھی۔
اس دوران لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم نے انکشاف کیا تھا کہ آرمی چیف کو ان کی مدت ملازمت میں غیر معینہ مدت توسیع کی پیشکش کی گئی تھی، اگر آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو ماضی قریب میں ان کی تعریفوں کے پل کیوں باندھتے تھے۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ اگر آپ کی نظر میں سپہ سالار غدار ہے تو اس کی ملازمت میں توسیع کیوں دینا چاہتے تھے، اگر آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو آج بھی چھپ کر اس سے کیوں ملتے ہیں۔
[ad_2]