وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اور سلمان اقبال کو خود رضاکارانہ طور پر تحقیقات کا حصہ بن کر معلومات سامنے رکھنی چاہئیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ارشد شریف کے ساتھ ان کی تھوڑی سی بھی کمٹمنٹ ہے تو تفتیش میں شامل ہوکر اپنے پاس موجود ثبوت سامنے رکھیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر یہ کمیشن میں نہیں آتے تو پھر دال میں کچھ کالا ہے۔ اگر یہ سیاست یا اپنا میڈیا ہاؤس چلانے کے چکر میں مظلومیت کا کارڈ کھیل رہے ہیں تو اس سے بڑی بددیانتی نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے، انہیں پتا ہے کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *