[ad_1]

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ صحافیوں کو لفافہ کہنے کے خلاف ہوں، کوئی صحافی ایسا نہیں جسے میں بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی لفافہ کہہ سکوں۔

راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ پاکستان کے صحافی بہت خطرات کے باوجود اپنا کام بہت اچھا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری توجہ میرے فرائض پر ہے، اپنی ذات پر نہیں ہے۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آج ہم نے کسی پر الزام لگانے کی کوشش نہیں کی، ہم نے کہا کہ دیکھا جائے کون میڈیا کارڈ استعمال کر رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ارشد شریف کیس میں ضرورت پڑی تو ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *