[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے ایران کے شہر شیراز میں مزار پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، بزدلانہ دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر گہرا رنج ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے شہر شیراز کے شاہ چراغ مزار پر دہشت گرد حملے میں جاں بحق زائرین کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دہشتگرد حملے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *