پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کے تبصرے پر بات کروں، اگر وزارت شپنگ کے معاملات کھل جائیں تو بہت کچھ سامنے آ جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے بعد علی زیدی کے ردعمل پر جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کو سچا مشورہ دیا ہے، کچھ سازشی ہمارے پرامن مارچ میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ بتایا جائے کہ میری پریس کانفرنس میں پارٹی پالیسی کے خلاف کیا بات ہے؟

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے فیصل واوڈ پر لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔

ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ فیصل واوڈا نے اسلام آباد کی پریس کانفرنس کے ذریعے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *