پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے کروڑوں پاکستانیوں کے دل دکھے، فیصل واوڈا نے بد زبانی کی، ارشد شریف کے گھر والوں اور ساتھیوں کے دل دکھے۔

لاہور میں عمر سرفراز چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا، 25 مئی کو پی ٹی آئی کے پر امن مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔

 اعجاز چوہدری نے کہا یہ کہنا کہ لانگ مارچ میں خون نظر آرہا ہے، لاشیں اٹھیں گی،بد خواہی ہے، عمران خان کہہ چکے ہیں لانگ مارچ پر امن ہوگا، صرف صبح کے وقت چلے گا، عمران خان کہہ چکے کہ رات کے وقت لانگ مارچ اپنی جگہ پر پڑاؤ  کرے گا۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ  فیصل واوڈا نے احسان فراموشی کی، پارٹی نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ فیصل واوڈا نے بے بنیاد الزامات پر مبنی باتیں کیں، فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی، نواز شریف کو دو منٹ بعد اپنی کہی بات یاد نہیں رہتی، فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے فوری بعد نواز شریف کا رد عمل آگیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس پر امن انقلاب کو اب کوئی نہیں روک سکتا، ہم نے لانگ مارچ میں اپنے بچے لے کر جانا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *