[ad_1]

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس نے ایک گھر سے زنجیروں میں جکڑی کم سن گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرکے گھر کے مالک کو گرفتار کرلیا۔

بچی کا کہنا ہے کہ اسے کام نہ کرنے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ کپڑے، برتن، واش روم دھونے سمیت صفائی کروانے کے بعد صرف ایک بار کھانا دیا جاتا تھا۔ گھر کی مالکن گرم چھری سے جسم بھی داغتی تھی۔

پولیس کے مطابق بچی نے بتایا کہ مالکن اسے لاتوں، ڈنڈوں اور وائپر سے مارتی تھی، گرم چھری سے جسم جلاتی تھی، دیوار سے سر ٹکرا کر سر بھی پھاڑ دیا تھا۔

بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تحویل میں لے لیا، بیورو کے مطابق بچی کے جسم پر نئے اور پرانے زخموں اور نیل کے نشانات واضح ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *