[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے لال حویلی سے بے دخلی کے خلاف درخواست پر سماعت میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کے وکلاء کی عدم حاضری کے باعث وقفہ کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کی متروکہ وقف املاک کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے کی۔

شیخ رشید اور شیخ صدیق کے وکلاء کی عدم حاضری کے باعث سماعت میں ان کی آمد تک وقفہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کو لال حویلی سے بے دخلی کا حکم دیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *