فائل فوٹو

سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں فائرنگ سے ہلاکت کے معاملے پر وزارت داخلہ نے تحقیقات کے لیے 3 رکنی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

ارشد شریف کے کینیا میں پولیس فائرنگ سے ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لیے تین رکنی تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی کے افسران شامل ہیں۔

ڈائرکٹر ایف آئی اے اطہر وحید، ڈپٹی اٹارنی آئی بی شاہد حامد کے علاوہ آئی ایس آئی کے لیفٹیننٹ کرنل سعد احمد بھی ٹیم شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا روانہ ہو گی۔

واضح رہے کہ ارشد شریف کو اتوار کی رات نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں مبینہ غلطی پر پولیس نے سر پر گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔

کینیا میں مبینہ قتل کیے گئے سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی میت آج رات اسلام آباد پہنچا دی گئی ہے۔

ایئر پورٹ پر ارشد شریف کے اہلخانہ نے ان کی میت کو وصول کیا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.