جنگ فوٹو

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے یورپین یونین کے کمشنر برائے کرائسز مینجمنٹ جینز لینارک کے ساتھ آج برسلز میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں وزیر تجارت نوید قمر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر یورپین کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

سید نوید قمر نے یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کی جانب سے 133 ملین یورو کی اجتماعی طور پر سب سے بڑی انسانی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد شہری تحفظ کے طریقہ کار کو فعال کرنے اور کوپرنیکس کی ہنگامی سیٹلائٹ سروس کی فراہمی پر بھی یورپین یونین کی تعریف کی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *