وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو اپنی مزید چوریاں پکڑے جانے کا خوف ہے۔ 

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں شازیہ مری کہا کہ سندھ میں آصف زرداری کے جیالے نے ضمنی انتخابات میں عمران کو اوقات یاد دلائی۔ ملتان میں جیالے نے تمہیں دھول چٹائی۔ 

شازیہ مری نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ نیازی صاحب بارش اور سیلاب کے متاثرین میں 14 ارب روپے تقسیم کرو پھر مارچ کرو۔ 

شازیہ مری نے کہا کہ آپ بارش اور سیلاب کے متاثرین کے 14 ارب روپے ہضم کرنا چاہتے ہیں۔ شر اور فساد پھیلانے کی سازش ناکام ہوگی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *