[ad_1]

سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن آج ہوگا

رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن آج ہوگا، پاکستان میں بھی سورج گرہن جزوی طور دکھائی دے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن یورپ، ایشیا کے مغربی حصے، شمالی افریقا اور مشرق وسطیٰ میں بھی دیکھا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں سورج گرہن دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر شروع ہوکر شام 6 بج کر 2 منٹ پر ختم ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سورج گرہن سہ پہر 4 بجے کے بعد ہوگا، لاہور میں سورج گرہن سہ پہر 3 بجے کر 49 پر شروع اور 5 بجکر 20 پر ختم ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سورج گرہن 3 بج کر 43 منٹ پر شروع اور اس کا اختتام 5 بج کر22 منٹ پر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں سورج گرہن کا آغاز 3 بج کر 57 منٹ پر شروع اور اختتام 5 بج کر 56 منٹ پر ہوگا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *