کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے مضافاتی علاقے میں قتل کیے گئے پاکستانی صحافی ارشد محمد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع نے نیروبی میں ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہونے کی تصدیق کی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق  مقتول صحافی کی میت کی پاکستان منتقلی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، میت کو جلد سے جلد اسلام آباد پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس سے قبل نیشنل پولیس سروس کینیا نے پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن ارشد محمد شریف کی موت پر آفیشل بیان جاری کیا تھا۔

باضابطہ اعلامیے میں کینیا کی نیشنل پولیس فورس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا تھا اور ارشد شریف کی فیملی سے تعزیت کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کی والدہ کو ٹیلی فون کرکے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی وفات کی خبر پر بےحد رنج ہوا ہے۔

ارشد شریف کی والدہ نے وزیراعظم سے مرحوم کی میت جلد پاکستان لانے کی درخواست کی جس پر شہباز شریف نے یقین دہانی کروائی کہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہوتے ہی میت پاکستان لائیں گے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *