فوٹو: اسکرین گریب

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے لندن میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ دیوالی کا کیک کاٹا۔

میاں نواز شریف کے ساتھ دیوالی کا کیک کاٹنے کے موقع پر پارٹی کے ہندو رہنما درشن لال، مرکزی رہنما مریم نواز، جنید صفدر، پرویز رشید، سائرہ افضل تارڑ اور دیگر پارٹی رہنما اور عہدیدار موجود تھے۔

کیک کاٹنے کے بعد نواز شریف نے درشن لال کو کھڑے ہو کر گلے لگایا اور دیوالی کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر درشن لال نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی اور عزت میں اضافہ کرے، آپ ہمارا مان ہیں، آپ پورے پاکستان کا مان ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.