[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ خان صاحب، احتجاج کب کا ختم، آپ کسے کہہ رہے ہیں احتجاج ختم کر دو؟

عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ آپ کا لانگ مارچ جہاد نہیں، چور کا چوری کی سزا سے بچنے کا واویلا ہوگا۔

رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے خلاف فیصلے کی صورت میں کل سے احتجاج کی پلاننگ کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے کارکنان اور عوام کو باہر لانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی تھی، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر کال دی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے عوامی رسپانس اعداد و شمار کی صورت حاضر ہے، پی ٹی آئی کے احتجاج میں کسی بھی شہر سے 30-40 سے زیادہ افراد نہیں نکلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب، الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد عوام آپ کی چوری میں آپ کا ساتھ نہیں دیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *