[ad_1]
سندھ ہائیکورٹ میں ماورائے عدالت قتل کیس 32 برس بعد منطقی انجام کو پہنچ گیا، 1990ء میں پولیس تشدد سے ہلاک نوجوان کے ورثا کو انصاف مل گیا۔
مقتول شکیل کے 90 سالہ بوڑھے والد نے 2 کروڑ 8 لاکھ روپے کا چیک وصول کرلیا۔
عدالت نے سی آئی اے سینٹر میں پولیس تشدد سے ہلاکت پر ہرجانے کا دعویٰ منظور کیا تھا۔
عدالتی حکم پر سندھ حکومت کے اکاؤنٹ سے 2 کروڑ 8 لاکھ سے زائد رقم ادا کی گئی۔ عدالت نے ہرجانے کی یہ رقم مقتول کے اہلخانہ کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
پولیس نے 24 سالہ نوجوان کو کھوڑی گارڈن سے حراست میں لیا تھا۔
[ad_2]