وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی درخواست پر انٹرپول نے ملزمان کے ریڈ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

پاکستان میں سعودی سفارت کار کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے سعودی عرب کی 6 رکنی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔ 

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے سعودی ٹیم کو سفارتکار کے قتل سے متعلق معلومات فراہم کر دیں۔ 

وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی سفارت کار کے قتل میں 3 افراد ملوث تھے۔ ملزمان میں سید وقار، رضا امام اور علی مستحسن شامل ہیں۔ تینوں ملزمان ایران میں روپوش ہیں۔ 

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی درخواست پر انٹرپول نے ملزمان کے ریڈ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

سعودی سفارت کار حسن القحطانی کو 16 مئی 2011 کو کراچی میں قتل  کیا گیا تھا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *