[ad_1]

موسمیاتی تبدیلی کا باعث بننے والے ممالک پاکستان کی مدد کریں، جمائما

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق بیوی جمائما نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر موسمیاتی تبدیلی کا باعث بننے والے بڑے ملکوں سے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی بڑی تباہی آئی ہے اس سے نمٹنا کسی ایک فرد کے بس کی بات نہیں ہے۔

جمائما کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے زیادہ ذمہ دار ملکوں کو پاکستان جیسے ملکوں میں تباہی کا ازالہ کرنے یا قرض معاف کرنے کا سوچنا چاہیے، جن کا ان حالات میں کوئی کردار نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے جو کچھ پاکستان میں ہوا، کل ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

جمائما نے امید ظاہر کی کہ ان کی نئی فلم کی اسکریننگ سے حاصل ہونے والی آمدنی سیلاب متاثرین کے لیے مددگار ہوگی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *