[ad_1]
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کا دورہ کرتے ہوئے بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو متاثرین کی بحالی اور امداد کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنا بڑا چیلنج ہے، پانی کے اخراج کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے جیکب آباد کا دورہ کیا اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا بھی فضائی جائزہ لیا۔
شہباز شریف نے خضدارمیں اختر مینگل کے چچا کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔
[ad_2]