فائل فوٹو

گورنر ہاؤس سندھ میں ایم کیو ایم پاکستان کا ہنگامی مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری وزیراعظم سے ملنے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم قیادت نے بلدیاتی ترامیم سے متعلق پیپلز پارٹی کی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ کی وزیر اعظم کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم کنوینئر خالد مقبول کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کا ہنگامی مشاورتی اجلاس گورنر ہاؤس میں طلب میں کیا گیا تھا جس میں پیپلز پارٹی سے ہونے والے معاہدے پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس سے قبل ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم سیاسی ساکھ بچانے کیلئے آخری کارڈ کھیلنے پر غور کر رہی ہے۔

اسلام آباد اور حیدرآباد میں موجود ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی اور سینیٹر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک  ہوئے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *