[ad_1]

جیت کےبعد چند پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کا الزام عمران کے منہ سے اچھا نہیں لگتا، شجاعت

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ  ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کے منہ سے دھاندلی کا الزام اچھا نہیں لگتا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کو اللّٰہ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

رہنما (ق) لیگ نے مزید کہا کہ کامیابی کے بعد چند پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کا الزام عمران خان کے منہ سے اچھا نہیں لگتا۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ انہیں الزامات کے بجائے اچھے انتظامات پر الیکشن کمیشن کی تعریف کرنی چاہیے تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *