[ad_1]
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں وہ ملک کے تمام فیصلے اپنی مرضی سے کریں، وہ چاہتے ہیں ٹائیگر فورس کی طرح ملک کے ہر ادارے کا چیف خود لگائیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ کل کے الیکشن کے بعد عمران خان کی پارلیمنٹ میں سیٹیں مزید کم ہوگئیں، مسلم لیگ (ن) نے پارٹی مفاد کی بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دی۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی فیصلے کرتی ہے اور اسے ہی فیصلے کرنے چاہئیں، عمران کو بھی یہ سمجھ لینا چاہیے کہ فیصلے پارلیمنٹ میں ہی ہونے چاہئیں۔
پرویز رشید نے کہا کہ مجھے وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے با اختیار ہونے پر کوئی شک نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کا کیس عدالت میں ہے اس کا فیصلہ عدالت کرے گی، ہمارے دور میں عمران خان یا پی ٹی آئی کے ساتھ کچھ نہیں ہوا، عمران خان نے ذاتی مفاد میں پارلیمنٹ کو توڑ دیا، عمران خان کی نا تو بیٹی کو گرفتار کیا نہ انہیں جیل میں ڈالا گیا۔
پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان آزاد ہیں وہ جسے چاہتے ہیں گالیاں دیتے ہیں جو چاہیں کرتے ہیں۔
[ad_2]