[ad_1]
سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سیکیورٹی خدشات پر کل حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔
عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے 12 اکتوبر کو حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسپیشل جج سینٹرل کی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
عمران خان کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیکیورٹی خدشات اور کسی ناخوش گوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
[ad_2]