پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں میں سے دو پر تحریک انصاف اور ایک پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی۔

دو نشستیں مسلم لیگ ن کے منحرف ارکان کے استعفوں اور ایک نشست مسلم لیگ ن کے رکن کے نااہل قرار دیے جانے کے باعث خالی ہوئی تھی۔ 

شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے افتخار بھنگو نے پی ٹی آئی کے ابو بکر شرق پوری کو شکست دے دی۔

خانیوال میں مسلم لیگ ن کے منحرف رکن فیصل نیازی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کے خلاف کامیاب ہوگئے۔

 بہاول نگر میں بھی تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.